شہری ہوابازی کی وزارت اور DGCA نے IndiGo کے کام کاج میں بڑے پیمانے پر رکاوٹ پڑنے اور پروازیں منسوخ کیے جانے سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا۔

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے، شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو، شہری ہوابازی کی وزارت کے سینئر عہدیداران اور انڈیگو کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی ہے۔ نومبر 2025 سے ایئر لائن کی جانب سے اپنے نیٹ ورک میں کافی رخنہ پیدا ہونے کی خبروں کے بعد یہ جائزہ میٹنگ ہوئی ہے۔ ایئر لائن روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 170 یا 200 پروازیں منسوخ کر رہی ہے، جو عام سطح سے کہیں زیادہ ہے۔ میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے ائیر لائن کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے طریقہئ کار پر تنقید کی۔ وزیر موصوف نے ایئر لائن کو مزید ہدایت دی کہ وہ اپنے کام کاج کو فوری طور پر معمول کے مطابق انجام دے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ موجودہ صورتحال کے سبب کرائیوں میں کوئی اضافہ نہ ہو۔

وزیر موصوف نے ایئر لائن کو اس بات کی بھی ہدایت دی کہ وہ پروازوں کے امکانی طور پر منسوخ ہونے کی اطلاع پیشگی مسافروں کو دے اور اُن کیلئے سبھی ضروری سہولیات کو یقینی بنائے۔×