شہری ہوابازی کی وزارت، اِس ماہ کی 28 تاریخ سے حادثات کی تحقیقات سے متعلق ایشیا-بحرالکاہل گروپ کے اجلاس اور اِس سے متعلق ورک شاپ کی میزبانی کرے گی۔ شہری ہوابازی کے محکمے کے وزیر رام موہن نائیڈو، اِس تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اِس اجلاس میں ایشیا-بحرالکاہل ملکوں کے طیارے کے حادثے کی چھان بین سے متعلق اداروں کے تقریباً 90 نمائندے شرکت کریں گے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اِس چار روزہ تقریب میں طیارے کے حادثے کی چھان بین سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا جائے گا۔
Site Admin | October 26, 2025 2:53 PM
شہری ہوابازی کی وزارت، اِس ماہ کی 28 تاریخ سے حادثات کی تحقیقات سے متعلق ایشیا-بحرالکاہل گروپ کے اجلاس اور اِس سے متعلق ورک شاپ کی میزبانی کرے گی