آج نشانے بازی میں ٹوکیو میں 25 ویں Summer Deaflympics میں خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں Pranjali Prashant Dhumal نے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ مختلف کھیلوں پر مبنی اِس ٹورنامنٹ میں یہ اُن کا تیسرا تمغہ ہے۔ Pranjali چھ سو میں سے 573 کا اسکور بناکر، نیا عالمی اور Deaflympic کوالیفکیشن ریکارڈ بنانے کے بعد فائنل میں پہنچی تھیں۔ اس مقابلے میں یوکرین نے چاندی کا اور جنوبی کوریا نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ Pranjali نے اِس سے پہلے مکسڈ پسٹل مقابلے میں سونے کا، جبکہ خواتین کے ایئر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اِس کے ساتھ ہی جاری Deaflimpics میں بھارتی نشانے بازوں نے اب تک 16 تمغے جیتے ہیں، جن میں سونے کے سات، چاندی کے چھ اور کانسے کے تین تمغے شامل ہیں۔
Site Admin | November 24, 2025 9:29 PM
شوٹنگ میں پرانجلی پرشانت دھومل نے Deaflympics میں خواتین کے25 میٹر پسٹل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے