شنگھائی تعاون تنظیم SCO کی سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 25 ویں میٹنگ کل چین کے شہر Tianjin میں شروع ہوگی۔
وزیر اعظم نریندر مودی اِس دو روزہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے بہت سے عالمی رہنماء بھی شرکت کریں گے۔ امید ہے کہ 2025 کی اِس سربراہ کانفرنس کا، عالمی حکمرانی سے متعلق نئے اصولوں کی تشکیل میں ایک اہم رول ہو۔ کانفرنس میں، رکن ممالک علاقائی سلامتی، کنیکٹی وِٹی، پائیدار ترقی اور سا لمیت میں اضافے جیسے اہم معاملات پر توجہ مرکوز کریں گے۔
چین، SCO سربراہ کانفرنس کی میزبانی پانچویں بار کر رہا ہے۔ چین کے صدر Xi Jinping کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ امید ہے کہ کانفرنس میں 20 عالمی رہنما اور بین الاقوامی تنظیموں کے 10 سربراہان شرکت کریں گے، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پتن ممتاز شخصیتیں ہیں۔ SCO کی یہ سربراہ میٹنگ ابھی تک کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ آرزومندانہ میٹنگ ہے۔ کانفرنس کا موضوع ہے، شنگھائی جذبے کو برقرار رکھنا: SCO اپنی راہ پر گامزن۔ چین نے 2025 کو پائیدار ترقی کا SCO سال قرار دیا ہے۔
اِس کانفرنس میں پچھلے 25 سال کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا جائے گا، 10 سال کی ترقی سے متعلق حکمتِ عملی تیار کی جائے گی اور علاقائی سلامتی، اقتصادی ترقی، کنیکٹی وِٹی، دہشت گردی اور ثقافتی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔