شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے سربراہانِ مملکت کونسل کا 25 واں اجلاس آج چین کے شہر Tianjin میں شروع ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے Tianjin پہنچ گئے ہیں۔ اس دو روزہ سربراہ کانفرنس میں 20 سے زیادہ ملکوں کے اعلیٰ رہنما اور 10 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔ چین کی صدارت میں، سال 2025 کو پائیدار ترقی کا SCO سال قرار دیا گیا ہے۔
شنگھائی کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ”شنگھائی تعاون تنظیم SCO کی پیشرفت“ کے موضوع پر شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس آج Tianjin میں شروع ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کل Tianjin پہنچے، جہاں ہوائی اڈّے سے ہوٹل تک ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بڑی تعداد میں لوگ وزیر اعظم کو دیکھنے اور ملنے کے لیے جمع ہوئے۔ اس موقع پر بھارتی موسیقی کے معروف اساتذہ سے تربیت یافتہ چینی نژاد فنکاروں نے بھارتی سازوں کے ساتھ روح پرور کلاسیکی موسیقی پیش کی، جس نے استقبالیہ تقریب کو یادگار بنا دیا۔
اس سربراہ کانفرنس میں SCO کی گزشتہ 25 سال کی کامیابیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئندہ دس سال کے لیے ترقیاتی حکمتِ عملی وضع کی جائے گی اور اہم معاملات پر غور و خوض کیا جائے گا، جن میں علاقائی سلامتی، باہمی روابط، پائیدار ترقی، انسداد دہشت گردی اور ثقافتی تعاون شامل ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرگرم شرکت سے بھارت کے رول کو مزید تقویت فراہم ہونے اور رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور اظہارِ یکجہتی کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی آج چین کے شہر Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر مملوں کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ میٹنگیں کریں گے۔
وزارت خارجہ میں مغربی امور کے سکریٹری Tanmay Lal نے کہا کہ SCO تین لعنتوں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی روک تھام کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا، جو آج بھی ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔ ایک علاقائی پلیٹ فارم کے طور پر SCO ممبران کے درمیان وسیع شعبوں میں تعاون پایا جاتا ہے۔
بھارت SCO کا 2017 سے رکن ہے۔ 2022-23 کے درمیان بھارت نے SCO کے سربراہان مملکت کونسل کی صدارت کی ذمہ داری بھی نبھائی تھی۔
SCO میں دس ممبر ممالک ہیں۔ بھارت کے علاوہ ان میں بیلاروس، چین، ایران، قزاخستان، کرخستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور اُزبیکستان شامل ہیں۔x