ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 30, 2025 3:25 PM

printer

شنگھائی تعاون تنظیم کی 25 ویں چوٹی کانفرنس چین کے شہر Tianjin میں کل شروع ہوگی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی 25 ویں چوٹی کانفرنس چین کے شہر Tianjin میں کل شروع ہوگی۔ وزیراعظم نریندر مودی اِس  دو روزہ تقریب میں شرکت کریں گے اور عالمی لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ اِس چوٹی کانفرنس میں تنظیم کی 25 برسوں کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور 10 سالہ ترقیاتی حکمت عملی کو اختیار کیا جائے گا۔ چین، SCO کی اس چوٹی کانفرنس کی پانچویں مرتبہ میزبانی کررہا ہے۔ چین کے صدر  Xi Jinping اس چوٹی کانفرنس میں 20 سے زیادہ سربراہان مملکت اور بین الاقوامی تنظیموں کے 10 لیڈروں کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن اس چوٹی کانفرنس کے نمایاں لیڈروں میں شامل ہیں۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                                   V-C Ritish Kapoor

وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم کی 25 ویں چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے آج دوپہر Tianjin پہنچنے والے ہیں۔ کَل سے شروع ہونے والی اس دو روزہ چوٹی کانفرنس میں ممبروں ملکوں کے سربراہ، مشاہدین اور شراکت دار تنظیموں کے لیڈر ایک جگہ جمع ہوں گے۔ وزیراعظم دیگر لیڈروں کے ساتھ علاقائی سکیورٹی، کنکٹی وٹی، پائیدار ترقی اور عالمی تعاون جیسے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ بھارت کی فعال شراکت سے SCO کے طریقہ کار میں مشترک ترقی اور کثیر رُخی بات چیت کی اہمیت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

  Ritish Kapoorکی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں ……