بھارتی موسمیات محکمے نے شمالی بھارت میں سردی کا زور بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شمال مغربی بھارت میں کم سے کم درجہ حرارت میں تین سے لے کر پانچ ڈگری سیلیس کی گراوٹ آنے کا امکان ہے۔
اِدھر موسمیات محکمے نے پہلی جنوری سے اگلے چھ روز تک مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے تناظر میں مغربی ہمالیائی خطے میں اِس کا اثر پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں بھی شدید سردی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔x