October 17, 2025 3:00 PM

printer

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ شمال مشرق، ملک کی ترقی کا دروازہ بن گیا ہے

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ شمال مشرق، ملک کی ترقی کا دروازہ بن گیا ہے۔ آج نئی دلّی میں اپنی وزارت کی، ایک سال کی حصولیابیوں کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ پچھلے 11 سال میں حکومت نے عالمی سطح پر شمال مشرقی خطے کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق میں ہوائی اڈوں کی تعداد، جو محض 9 تھی، پچھلے 11 سال میں بڑھ کر 17 ہوگئی ہے۔ جناب سندھیا نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں قومی شاہراہوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلے یہ 10 ہزار کلو میٹر تھیں، اب یہ 16 ہزار کلومیٹر ہوگئی ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ جناب سندھیا نے کہا کہ اِس سال مئی میں ترقی کرتے ہوئے شمال مشرق سے متعلق سربراہ کانفرنس کے دوران 4 لاکھ 48 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا عزم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اشٹ لکشمی درشن پروگرام کے تحت، جس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا، پورے ملک کے 3 ہزار 200 طلباء، ثقافتی انضمام کے لیے شمال مشرق کا دورہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔