بھارت کے محکمۂ موسمیات IMD نے راجستھان کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ یہاں اگلے دو سے تین روز کے دوران شدید سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے IMD میں سینئر سائنسداں آر۔ کے۔ جینا منی نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹے کے دوران جموں، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کیلئے بھی اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلّی میں گرمی میں تھوڑی کمی آئی ہے۔IMD نے کہا ہے کہ کونکن، گوا، کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو کے کچھ حصوں میں اگلے تین روز کے دوران موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
Site Admin | June 13, 2025 9:36 PM
شمال مشرقی بھارت میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ IMD نے کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو اور مہاراشٹر میں، اگلے تین دنوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے