شمالی زونل کونسل کی میٹنگ ہریانہ میں فریدآباد میں ہورہی ہے۔ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ اِس میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں۔ شمالی زونل کونسل خطے کی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں پر مشتمل ہے۔ اِس میں ہریانہ، ہماچل پردیش، پنجاب، راجستھان، دلّی، جموں و کشمیر، لداخ اور چنڈی گڑھ شامل ہیں۔
اِس میٹنگ میں ریاستی سرکاروں کے مابین تال میل، پانی میں حصے داری کے معاملے اور ترقیاتی کام سے متعلق امور زیرِ غور آنے کی امید ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ”ٹیم بھارت“ کا نظریہ پیش کیا ہے اور متعلقہ زونل کونسلیں اِس سلسلے میں نمایاں رول ادا کرتی رہی ہیں۔ زونل کونسلیں دو یا اِس سے زیادہ ریاستوں یا مرکز اور ریاستوں پر اثر انداز ہونے والے معاملات اور مذاکرات کیلئے ایک ڈھانچہ جاتی طریقہئ کار فراہم کرتی ہیں۔