March 11, 2025 10:14 AM

printer

شمالی ریلوے ہولی کے تہوار کے مدِّ نظر 400 سے زیادہ خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے

شمالی ریلوے ہولی کے تہوار سے پہلے مسافروں کی سہولت کے لیے 400 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرے ہوئے شمالی ریلوے کے چیف رابطہ عامہ افسر ہمانشو شیکھر اُپادھیائے نے بتایا کہ مسافروں کی آسانی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ قومی راجدھانی میں نئی دلّی آنندوہار اور حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے لیے سکیورٹی انتظامات، Mini کنٹرول روم اور انتظار کے لیے مخصوص مقامات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ جناب اُپادھیائے نے کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو مانگ بڑھنے پر خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔  جناب اُپادھیائے نے مزید کہا کہ پلیٹ فارم پر ان مسافروں کو ہی جانے کی اجازت ہوگی جن کے پاس درست ٹرین ٹِکٹ ہوں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔