شمالی ریلوے ہولی کے تہوار سے پہلے مسافروں کیلئے آسان سفر کی غرض سے 400 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے۔ آج نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شمالی ریلوے کے چیف رابطہ عامہ افسر ہمانشو شیکھر اُپادھیایہ نے بتایا کہ مسافروں کی آسانی کیلئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ قومی راجدھانی میں نئی دلّی-آنندوہار اور حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کیلئے سکیورٹی انتظامات، منی کنٹرول روم اور انتظار کیلئے جگہوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ جناب اپادھیایہ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو آن ڈیمانڈ خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔جناب اپادھیانہ نے مزید کہا کہ پلیٹ فارم پر اُن مسافروں کو ہی جانے کی اجازت ہوگی جن کے پاس ٹرین ٹکٹ ہوں گے۔
Site Admin | March 10, 2025 9:25 PM
شمالی ریلوے ہولی کے تہوار سے پہلے مسافروں کیلئے آسان سفر کی غرض سے 400 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے