شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے، نئے سال کی تقریبات کے دوران مسافروں کی تعداد میں اضافے کے پیشِ نظر، نئی دلّی اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ کے درمیان، خصوصی ریزرو ریل گاڑیاں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اِن میں سے ہر ایک ٹرین میں 16 ڈبّے ہوں گے۔ یہ خدمات آج سے شروع کی جائیں گی اور اگلے مہینے کی پہلی تاریخ تک جاری رہیں گی۔
خصوصی ٹرین نمبر 04081، نئی دلّی سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ تک آج سے اس مہینے کی 31 تاریخ تک 5 پھیرے لگائے گی۔ یہ نئی دلّی سے دن میں 11 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی اور اگلے دن دوپہر 12 بجے کٹرہ پہنچے گی۔
یہ ٹرین 04082 نمبر کے ساتھ کٹرہ سے نئی دلّی واپسی کیلئے 28 دسمبر سے یکم جنوری کے درمیان 5 چکر لگائے گی۔ یہ کٹرہ سے رات 9 بجکر 20 منٹ روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 10 بجے نئی دلّی پہنچے گی۔×