شمالی ریلوے کل سے پانچ دن کے لیے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ اسٹیشن اور سنگلدان اسٹیشن کے درمیان آنے اور جانے والی مقامی مسافر ٹرین سروس چلائے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اِس ٹرین سروس سے اُن مسافروں کو سہولت ہوگی، جو Reasi اور رام بن میں لگاتار بارش اور اچانک سیلاب کی وجہ سے پھنس کر رہ گئے ہیں۔
جموں -اودھم پور سیکشن پر رام نگر اور منوال کے درمیان چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے راستہ بند ہونے کے سبب آج تیسرے دن بھی جموں -کٹرہ شٹل ٹرین سروس معطل ہے۔ یہ شٹل سروس اِس مہینے کی پہلی تاریخ کو شروع ہوئی تھی اور اِسے 15 ستمبر تک چلنا تھا، لیکن موسلادھار بارش کے بعد چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے اِسے منسوخ کرنا پڑا۔ حکام ریل ٹریک کا راستہ صاف کرنے اور سروس بحال کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
Site Admin | September 7, 2025 3:02 PM
شمالی ریلوے کل سے پانچ دن کے لیے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ اسٹیشن اور سنگلدان اسٹیشن کے درمیان آنے اور جانے والی مقامی مسافر ٹرین سروس چلائے گا