October 15, 2025 10:52 PM

printer

شمالی ریلوے، تہوار کے رَش کے مدّنظر ایک ہزار فاضل خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے

شمالی ریلوے، تہوار کے سیزن کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے، اِس سال دیوالی اور Chhath تہواروں کے درمیان ایک ہزار فاضل خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، شمالی ریلوے کے جنرل مینیجر اشوک کمار ورما نے کہا کہ خصوصی ٹرینوں کی چار ہزار 700 سے زیادہ Trips اِس وقت چلائی جارہی ہیں، جن کی تعداد پچھلے سال تین ہزار 800 تھی۔ جناب ورما نے کہا کہ ڈبوں کی تعداد میں اضافہ کرکے، جنرل ٹرین میں دو لاکھ 70 ہزار سیٹیں بڑھائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی جاتی کارکردگی کا انتظام کرنے، اور 24 گھنٹے نگرانی کو یقینی بنانے کیلئے ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے۔

جناب ورما نے بتایا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس، RPF کے اضافی دو ہزار ایک سو عملے کے افراد کو دلّی کے تمام بڑے اسٹیشنوں پر سکیورٹی اور بھیڑ کے انتظام کیلئے تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 10 دنوں کیلئے پارسل آفس بند رہے گا اور اِس مہینے کی 28 تاریخ تک پلیٹ فارمس ٹکٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔