ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 25, 2025 3:06 PM

printer

شمالی خلیجِ بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بننے اور اِس کے شدت اختیار کرنے اور مغرب، جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کے پیشِ نظر مغربی بنگال کے ساحلی ضلعوں میں آج شدید بارش ہونے کا امکان ہے

شمالی خلیجِ بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بننے اور اِس کے شدت اختیار کرنے اور مغرب، جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کے پیشِ نظر مغربی بنگال کے ساحلی ضلعوں میں آج شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ Bankura اور Paschim مدنی پور ضلعوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ، Purbi مدنی پور، ہُگلی، پرولیا اور جھارگرام ضلعوں میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کولکاتہ اور آس پاس کے مضافاتی علاقوں میں آج صبح سے موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ کولکاتہ اور آس پاس کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔
بھارتی موسمیات کے محکمے IMD نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کے خراب حالات کے تناظر میں مغربی بنگال اور اڈیشہ سے متصل سمندر میں نہ جائیں۔ اِس دوران گذشتہ 24 گھنٹے میں مغربی بنگال میں بجلی گرنے سے کم از کم 19 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں