شمالی تنزانیہ میں کَل ماؤنٹ Kilimanjaro پر ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ تنزانیہ کی شہری ہوابازی کی اتھارٹی کے مطابق، ہیلی کاپٹر Barafu کیمپ کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔ مقامی میڈیا نے Kilimanjaro کے علاقائی پولیس سربراہ Simon Maigwa کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت طیارہ طبی امدادی مشن پر تھا۔ حادثے کے مہلوکین میں پائلٹ، ایک ڈاکٹر، ایک پہاڑی گائڈ اور 2 غیر ملکی سیاح شامل ہیں۔
Site Admin | December 25, 2025 9:37 PM
شمالی تنزانیہ میں کَل ماؤنٹ Kilimanjaro پر ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے