شمالی بھارت کے کئی حصے گہرے کُہرے کی گرفت میں ہیں۔ ہوائی جہازوں کی پروازوں اور ریل گاڑیوں کی آمدورفت میں رُکاوٹ پڑی ہے۔ 18 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں، 64 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں
شمالی بھارت کے کئی حصوں میں گہرے کہرے کی وجہ سے ہوائی جہازوں کی پروازوں اور ریل گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پڑی ہے۔ ریلوے کے دلّی وڈیژن کے مطابق، دلّی آنے والی تقریباً 18 ٹرینیں تین گھنٹے سے زیادہ تاخیر سے چل رہی ہیں۔
اِدھر دلّی ہوائی اڈے کے مطابق، کہرے کی وجہ سے آج 64 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ شہری ہوابازی کی وزارت نے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ایئر لائنز کے باضابطہ وسیلوں کے ذریعے پرواز کے بارے میں تازہ جانکاری حاصل کریں۔ ایئر انڈیا، Indigo اور Spicejet سمیت مختلف ایئر لائنز نے بھی مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ہوائی اڈے کیلئے نکلنے سے پہلے اپنی پرواز کے بارے میں تازہ جانکاری حاصل کرتے رہیں۔