December 28, 2025 3:07 PM

printer

شمالی بھارت میں گہرے کہرے کی وجہ سے ہوائی جہازوں کی پروازوں اور ریل گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پڑی

کئی ریاستوں میں گہرے کہرے کی وجہ سے شمالی بھارت کے وسیع تر حصوں میں آج صبح ہوائی جہازوں کی پروازوں اور ریل گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پڑی۔ کہرے کی وجہ سے بہت کم دوری تک ہی صاف نظر آرہا تھا۔

اِدھر بھارتی موسمیات محکمے نے خطے میں گہرا کہرا چھائے رہنے اور موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بہت سی ریل گاڑیاں کئی گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں اور کچھ ٹرینوں کے راستے بدل دیئے گئے ہیں۔ دلّی سمیت کئی شہروں میں ہوائی جہازوں کی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق شمالی بھارت میں گہرے کہرے کے سبب چار درجن سے زیادہ ریل گاڑیاں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

ایئرلائنس اور ریلوے حکام دونوں ہی نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ ریلوے اسٹیشنوں یا ہوائی اڈوں کیلئے گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی پرواز اور ٹرین کے اوقات کے بارے میں تازہ جانکاری حاصل کریں۔ دلّی ہوائی اڈے پر 10 سے زیادہ پروازیں تاخیر سے چلنے کی اطلاع ملی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔