December 19, 2025 2:32 PM

printer

شمالی بھارت میں گھنے کہرے کے سبب ہوائی اڈوں کے کام کاج میں رکاوٹ آجانے کا امکان ہے۔ شہری ہوابازی کی وزارت نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تازہ جانکاری حاصل کرتے رہیں

شہری ہوابازی کی وزارت نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھنے کہرے کی وجہ سے پروازوں میں رکاوٹ آجانے کے دوران، ایئرلائنز، ہوائی اڈوں اور سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے تازہ جانکاری حاصل کرتے رہیں۔ وزارت نے مسافروں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ بلا رکاوٹ سفر کیلئے اضافی وقت کی اجازت دیں۔ وزارت نے بتایا کہ وہ بھارت کے محکمہئ موسمیات کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور پروازوں سے متعلق فیصلے، موسم کی بروقت جانکاری کی بنیاد پر کیے جارہے ہیں۔ اُس نے کہا کہ کُچھ ایئرلائنز نے کُچھ پروازیں منسوخ کردی ہیں اور مسافروں کو پیشگی طور پر اطلاع دے دی ہے تاکہ وہ ہوائی اڈوں پر بلاضرورت نہ آئیں۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ ایئرلائنز، متاثرہ مسافروں کی رقوم واپس کررہی ہیں اور دوبارہ پروازوں کے اوقات مفت طے کررہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔