ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 3, 2025 3:09 PM

printer

شمالی بھارت میں گھنا کہرا چھایا ہے اور خطے میں سرد لہر جاری ہے، جس کی وجہ سے پروازیں اور ریل خدمات متاثر ہوئی ہیں

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے، شمالی، مشرقی اور وسطی بھارت کے علاقوں میں اگلے دو سے تین روز تک گھنے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے شمالی حصے میں گھنا کہرا چھایا ہوا ہے۔ آج قومی راجدھانی دلّی میں گھنے کہرے اور کم دوری نظر آنے کی وجہ سے فضائی اور ریل خدمات متاثر ہوئیں۔

دلّی کے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کم نظر آنے کی وجہ سے تقریباً 50 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ ملک کے شمالی علاقوں میں گھنے کُہرے کے سبب کم دوری تک نظر آنے کی وجہ سے متعدد ریل گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی ریلویز کے مطابق دلّی آنے والی 24 ٹرینیں پانچ گھنٹے تک کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔