شمالی بھارت میں سردی اور گھنے کُہرے میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے مغربی بنگال کیلئے ریڈ الرٹ، جبکہ اترپردیش، مشرقی راجستھان اور ہماچل پردیش میں کَل کیلئے گھنے کُہرے کا اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ جموں وکشمیر، دلّی، ہریانہ، سوراشٹر، کَچھ اور بہار کے کچھ علاقوں کیلئے اگلے دو دن کیلئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، لداخ، مغربی بنگال اور سکم کے ہمالیائی علاقوں میں بھی آئندہ تین روز کے دوران اسی طرح کی صورتحال کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
Site Admin | January 11, 2026 9:40 PM
شمالی بھارت میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے دلّی کیلئے یلو الرٹ جاری کیا ہے