December 21, 2025 9:41 PM

printer

شمالی بھارت میں سخت سردی پڑ رہی ہے اور گھنا کُہرا چھایا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مشرقی اترپردیش اور بہار میں بہت گھنے کُہرے کی وجہ سے اورینج الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے کل مشرقی اترپردیش اور بہار میں شدید کہرا چھائے رہنے کے پیش نظر Orange الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، اتراکھنڈ اور شمال مشرقی حصوں کے دور دراز کے علاقوں میں کل شدید کہرا چھایا رہے گا۔
کرناٹک، تلنگانہ، بہار، اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب میں کل شدید سے بہت شدید ٹھنڈ رہے گی۔ مغربی ہمالیائی خطوں میں اگلے 24 گھنٹے میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ وہیں دہلی این سی آر میں ہوا کا معیار بتدریج بے حد خراب زمرے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔