ملک کے شمالی حصوں میں گہرے کہرے کی وجہ سے آج ریل اور فضائی خدمات متاثر ہوئیں۔ ریلوے کے دلّی ڈویژن کے مطابق دلّی آنے والی 20 سے زیادہ ریل گاڑیاں تین گھنٹے سے زیادہ تاخیر سے چل رہی ہیں۔
دلّی ایئرپورٹ کے مطابق کہرے کے سبب آج 118 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، شہری ہوا بازی کی وزارت نے ایڈوائزری جاری کی ہے اور مسافروں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ پروازوں کی صورتحال پر نظر رکھیں اور متعلقہ ایئرلائنس کے ساتھ رابطے میں رہیں۔