شمالی بھارت کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور درجہئ حرارت نارمل سے اوپر چل رہا ہے۔
پنجاب میں بھٹنڈہ میں درجہئ حرارت 47 اعشاریہ چھ ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جبکہ راجستھان میں گنگا نگر میں یہ 47 اعشاریہ چار ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق راجستھان، ہریانہ، دلّی، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، مدھیہ پردیش، پنجاب اور اترپردیش میں شدید گرمی کا سلسلہ اگلے تین دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔x
جموں وکشمیر میں کَل جموں خطے میں پارہ معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ خطے کے کچھ حصوں میں دِن کا درجہئ حرارت 44 ڈگری سیلسیس سے بھی تجاوز کرگیا۔ ہمارے جموں کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ شدید گرمی سے روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔
اُدھر کشمیر ڈویزن میں بھی سری نگر میں درجہئ حرارت نارمل سے زیادہ چل رہا ہے۔ وہاں یہ 33 اعشاریہ پانچ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو نارمل سے پانچ ڈگری زیادہ ہے۔ x
Site Admin | June 11, 2025 2:00 PM
شمالی بھارت شدید گرمی کی گرفت میں ہے۔ پنجاب اور راجستھان کے کچھ حصوں میں درجہئ حرارت 47 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرگیا ہے
