بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے اگلے دو دن کے دوران، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، اُڈیشہ اور راجستھان میں شدید سردی کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD نے مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، وِدربھ اور چھتیس گڑھ میں بھی کَل شدید سردی کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق، دلّی، پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہئ حرارت دو سے تین ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔
IMD کے مطابق، جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، بہار، اترا کھنڈ اور شمال مشرقی بھارت گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اِس دوران ملک کے کئی حصوں میں شدید کہرے کی صورتحال کے سبب ریل خدمات متاثر ہوئی ہیں۔
شمالی ریلویز کے مطابق، آج صبح بہت کم دوری تک نظر آنے کی وجہ سے دلّی آنے والی 50 سے زیادہ ٹرینوں میں تاخیر ہوئی۔