ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2025 2:30 PM

printer

شمالی اور وسطی ویتنام میں Kajiki طوفان کی وجہ سے کم از کم 3 افراد کی موت ہوگئی اور 10 دوسرے زخمی ہوئے ہیں

شمالی اور وسطی ویتنام میں Kajiki طوفان کی وجہ سے کم از کم 3 افراد کی موت ہوگئی اور 10 دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ اِس طوفان کی وجہ سے تیز و تند ہوائیں چلی، موسلادھار بارش ہوئی اور بڑے پیمانے پر سیلاب آنے کی اطلاع ملی ہے۔ ویتنام کی زراعت اور ماحولیات کے وزارت کے مطابق اِس بھیانک طوفان سے 6 ہزار 800 سے زیادہ مکانوں کو نقصان پہنچا، لگ بھگ 31 ہزار ہیکٹئر میں فصل بھی ضائع ہوگئی اور 18 ہزار درخت گر گئے۔ بجلی کی سپلائی پر بھی اِس طوفان کا بہت برا اثر پڑا ہے۔ بجلی کے 331 کھمبے پانی میں ڈوب گئے اور 10 لاکھ سے زیادہ افراد کے لیے بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ وسطی خطے میں ہوائی جہازوں اور ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔