بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، لداخ، اڈیشہ، راجستھان، اتراکھنڈ اور ملک کے شمال مشرقی حصوں میں کَل تک گہری دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مزید پیشگوئی کی ہے کہ اِس مہینے کی 27 تاریخ تک پنجاب میں انتہائی گہرا کُہرا چھایا رہے گا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں گہرا کُہرا چھایا ہوا ہے جس سے روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ قومی راجدھانی خطے میں گہرے دھند کی وجہ سے فضائی اور ریل ٹریفک میں آج خلل پڑا۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے دلّی ہوائی اڈّے کے ایک افسر نے کہا کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر کم حدِّ نظر کی وجہ سے تقریباً 14 پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔بھارتی ریلوے کے دلّی ڈویژن نے بتایا ہے کہ دلّی آنے والی مختلف ٹرینوں کے سفر پر اثر پڑا جس میں 35 سے زیادہ ریل گاڑیاں تین گھنٹے سے زیادہ تاخیر سے چلی ہیں۔
Site Admin | December 22, 2025 9:37 PM
شمالی اور شمال مشرقی بھارت کے اکثر حصوں میں کَل گہرا دھند چھائے رہنے کی توقع ہے