December 28, 2024 9:25 PM

printer

شطرنج کے چمپئن Gukesh D نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

شطرنج کے چمپئن Gukesh D نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے یہ کہہ کر Gukesh D کے عزم اور اخلاص کی ستائش کی کہ اُن کا اعتماد بلا شبہ ترغیب دینے والا ہے۔ انہوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ دنیا کے سب سے کم عمر چمپئن بننے کی Gukesh کی پیشن گوئی، خود اُن کی اپنی کوششوں کے سبب ہی پوری ہوگئی ہے۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ Gukesh میں انکساری اور اخلاص کی اقدار پائی جاتی ہیں۔ جیتنے کے بعد بھی وہ پوری طرح جذبات کو قابو رکھنے میں کامیاب رہے، ساتھ ہی وہ انتہائی محنت سے حاصل کی گئی اِس فتح یابی کے اِس عمل کی بھی پوری تفہیم رکھتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ Gukesh کے ساتھ آج کی اُن کی بات چیت، زیادہ تر یوگا اور مراقبہ کے کایا پلٹ کر دینے والے امکانات کے ارد گرد گھومتی رہی۔ Gukesh کے والدین کے زبردست تعاون کی ستائش کرتے ہوئے جناب مودی نے اِس بات پر زور دیا کہ ہر کھلاڑی کی کامیابی میں والدین اہم ترین رول ادا کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔