شطرنج میں گرینڈ Chess ٹور 2025 کا تیسرا مرحلہ آج شام کروئیشیا میں شروع ہوگا۔ اِس مقابلے میں شطرنج کے عالمی نمبر ایک مایہ ناز کھلاڑی Magnus Carlsen اور عالمی چمپئن ڈی گوکیش اپنے جوہر دکھائیں گے۔ اِس سال مئی کے مہینے میں ناروے Chess کے دوران ڈرامائی مقابلے کے بعد Carlsen اور گوکیش کے درمیان یہ پہلا میچ ہوگا۔ اِس مقابلے میں نوجوان بھارتی کھلاڑی سے ہارنے کے بعد Carlsen کو کافی دلبرداشتہ دیکھا گیا تھا۔ آج سے شروع ہورہا کروئیشیا کا مرحلہ 6 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں سنگل راؤنڈ-رابن ریپڈ ٹورنامنٹ ہوگا۔ اِس کے بعد ڈبل راؤنڈ- رابن Blitz مرحلہ ہوگا۔ دونوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ مشترکہ اسکور حاصل کرنے والا کھلاڑی فاتح قرار دیا جائے گا۔
Site Admin | July 2, 2025 2:56 PM
شطرنج میں گرینڈ Chess ٹور 2025 کا تیسرا مرحلہ آج شام کروئیشیا میں شروع ہوگا۔