ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 9, 2025 9:29 AM | Goa Fide Chess

printer

شطرنج میں عالمی چیمپئن ڈی-گُوکیش FIDE عالمی کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ گرینڈ ماسٹر R. Praggnanandhaa اور ارجن Erigaisi چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

2024 میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد D Gukesh کو جرمن گرینڈ ماسٹر Frederik Svane سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ جسکی وجہ سے وہ گوا میں جاری FIDE ورلڈ کپ کے تیسرے راؤنڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہیں  Praggnanandhaa R،  Hovhannisyan Robert سے میچ جیت کر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ 

اِسکے علاوہ Diptayan Ghosh،Gabriel Sargissian سے ہارکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ Arjun Erigaisi، ازبیکستان کے Shamsiddin Vokhidov کو ہراکر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔Pentala  ہری کرشنا اور Pranav V بھی کَل اپنے میچ ڈرا کرکے چوتھے راؤنڈ میں داخل ہوگئے ہیں۔

SL  نارائنن نے چین کے   Yu Yangyiکے خلاف میچ ڈرا کرلیا۔ گوا میں سرکردہ تین کھلاڑی 2026 کے کینڈی ڈیٹس ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ پکی کرلیں گے۔