July 26, 2025 9:40 PM

printer

شطرنج میں جارجیا کے Batumi میں FIDE خواتین عالمی کپ2025 میں Koneru Humpy اور اُن کی ساتھی ہموطن کھلاڑی دِویا دیشمکھ کے درمیان خطابی مقابلہ جاری ہے

شطرنج میں FIDE خواتین عالمی کپ 2025 میں  Koneru Humpy اور دوسری بھارتی کھلاڑی Divya Deshmukh کے درمیان فائنل مقابلہ آج شام ڈرا پر ختم ہوا۔ یہ مقابلہ جورجیا کے Batumi شہر میں ہوا۔ فائنل کا دوسرا گیم کَل کھیلا جائے گا۔
دونوں بھارتی کھلاڑیوں کے مقابلے سے اگلے سال کے FIDE خواتین کنڈیڈیٹس ٹورنامنٹ میں ایک جگہ بن گئی ہے جہاں اس مقابلے کی فاتح کھلاڑی کو عالمی چمپئن شپ خطاب کیلئے Ju Wenjun کو چیلنج کرنے کا حق حاصل ہوگا۔Koneru Humpy اور دوسری بھارتی کھلاڑی Divya Deshmukh نے چین کی اپنی اپنی حریف کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔بھارت میں خواتین شطرنج کیلئے ایک اہم موقع ہے کیونکہ فاتح اور دوسرے مقام پر آنے والی دونوں کھلاڑی بھارتی ہیں۔