شطرنج میں، جیورجیا کے Batumi میں کَل شام بھارت کی کونیرو ہمپی اور ہم وطن دِویا دیشمکھ کے درمیان کھیلا گیا خواتین کے FIDE عالمی کپ 2025 کا فائنل مقابلہ ڈرا ہوگیا۔ دِویا سفید مہروں سے جبکہ کونیرو کالے مہروں سے کھیل رہی تھیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے اِس ڈرا کے بعد صفر اعشاریہ پانچ پوائنٹس حاصل کیے۔ فائنل کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔
یہ بھارت میں خواتین شطرنج کے لیے یادگار لمحہ ہے جب اِس طرح کے کسی عالمی شہرت یافتہ ٹورنامنٹ میں فاتح اور مفتوح دونوں بھارتی ہوں گے۔x