شطرنج میں بھارتی گرینڈ ماسٹر آر پراگ نندا نے آج تاشقند میں ازبیکستان ماسٹرس کپ کا دوسرا ایڈیشن جیت لیا ہے۔ اس خطابی جیت کے ساتھ 19 سالہ کھلاڑی نے نہ صرف باوقار بین الاقوامی ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ہے، بلکہ اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ لائیو کلاسیکل FIDE درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرنے والے بھارتی شطرنج کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل رائونڈ میں سیاہ مہروں سے کھیلتے ہوئے پراگ نندا نے ازبیکستان کے نودربیک عبدالستاروف کو ہرا کر یہ خطاب جیتا۔ اس جیت نے پراگ نندا کو پوائنٹس کے معاملے میں ازبیک گرینڈ ماسٹرس عبدالستاروف اور Javokhir Sindarov کے برابر لادیا۔ بالآخر خطاب کا فیصلہ Tie-break blitz games کے ذریعہ کیا گیا جہاں پراگ نندا، غیر معمولی کارکردگی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح بن کر ابھرے۔
Site Admin | June 27, 2025 9:55 PM
شطرنج میں بھارت کے گرینڈ ماسٹر آرپراگ نندانے تاشقند میں ازبیکستان ماسٹرز کا خطاب جیت لیا ہے