ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 29, 2025 10:29 PM

printer

شطرنج میں، نیدرلینڈ میں عالمی چیمپئن ڈی گوکیش نو راؤنڈ کے بعد سرفہرست ہیں۔ دسواں راؤنڈ جاری ہے۔

ٹاٹا اسٹیل ماسٹرس ٹورنامنٹ کے 10 ویں راؤنڈ میں بھارت کے ڈی گوکیش اور نیدر لینڈس کے گرینڈ ماسٹر     Max Warmerdam کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ یہ میچ، نیدر لینڈس کے Wijk aan Zee میں کھیلا جا رہا ہے۔ عالمی شطرنج چمپئن شپ جیتنے کے بعد کے اپنا پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہے گوکیش کو اِس کے بعد بھی چار مزید راؤنڈز کھیلنے ہیں۔ اِس کے علاوہ بھارت کے آر پراگنندہ بھی روس کے گرینڈ ماسٹر ولادیمیر Fedoseev کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اِس سے پہلے ڈی گوکیش نے 9 ویں راؤنڈ کے بعد سبقت حاصل کرلی تھی۔ ایک طرف جہاں گوکیش کے سابق ساتھی آر پراگنندہ اور Nodirbek عبد الستاروف پوائنٹس گنوا بیٹھے، وہیں گوکیش نے Leon Luke Mendonca کے خلاف Full پوائنٹ حاصل کیے۔

سفید مہروں سے کھیلتے ہوئے گوکیش کو Mendonca سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ٹائم کنٹرول سے کچھ دیر پہلے گوکیش نے سبقت حاصل کرلی اور آخرکار اِس برتری کو جیت میں بدل دیا۔ x