ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 4, 2025 9:33 AM | Amarnath Yatra

printer

شری امرناتھ جی یاترا، جموں و کشمیر میں، بالتل اور پہلگام دونوں راستوں سے معطل کر دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں بالتل اور پہلگام کے راستوں سے شری امرناتھ جی یاترا معطل کردی گئی ہے۔ ایک بیان میں کشمیر کے ڈویژنل کمشنر وجے کمار بھدوری نے کہا ہے کہ حالیہ شدید بارش کی وجہ سے بالتل اور پہلگام کے راستوں پر مرمت اور رکھ رکھاؤ کام کاج بہت ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ ان راستوں پر مزدوروں اور مشینری کی مسلسل تعیناتی کی وجہ سے انتظامیہ پھر سے یاترا شروع نہیں کرا پائے گی۔

پچھلے ماہ کی تین تاریخ کو یاترا کے شروع ہونے کے بعد سے اِس سال 4 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ یاتریوں نے شری امرناتھ جی کی مقدس گپھا کے درشن کیے۔

روایتی مقدس چھڑی مبارک سری نگر سے اننت ناگ لے جاتی جائیگی اور یہ 9 اگست کو مقدس گپھا پہنچے گی۔ اسی دن یہ یاترا رکشا بندھن کے موقع پر مذہبی روایات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

چھڑی مبارک کے Custodian مہنت دیپیندرگری کی قیادت میں مقدس چھڑی آج سری نگر میں دَشنمی اکھاڑہ مندر سے دن میں تقریباً 11 بجے روانہ ہوگی جوکہ اننت ناگ   کے Mattan میں واقع سوریہ مندر پہنچے گی جہاں بھجن اور کیرتن ہوگا۔ وہاں سے چھڑی مبارک سہ پہر تین بجے پہلگام کی طرف روانہ ہوگی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔