پوَتر شروَن مہینے کی سالانہ کانوڑ یاترا آج سے شروع ہو رہی ہے۔ اس یاترا کے دوران لاکھوں عقیدتمند پوَتر گنگا جل لانے کے لیے اتراکھنڈ میں ہری دوار، Gaumukh اور گنگوتری جیسے پوَتر مقامات پر جاتے ہیں۔
یاترا کے خوش اسلوبی کے ساتھ انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر دلّی، اترپردیش اور اتراکھنڈ کی سرکاروں نے یاتریوں کی سلامتی اور سہولت کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ اِدھر امن و قانون شعبے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹرV. Murugeshan نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو کانوڑ یاترا کے دوران چوکس اور مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور سبھی ضروری سکیورٹی اقدامات کر لیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق تقریباً 7 کروڑ عقیدتمندوں کے کانوڑ میلے میں حصہ لینے کی امید ہے، جو 23 جولائی تک جاری رہے گا۔×