سمندری طوفان Ragasa فلپنس کے Panuitan جزیرے پہنچ گیا ہے۔ فلپنس کی موسمیات سے متعلق ایجنسی کے مطابق 230 کلومیٹر فی گھنٹے کی تیز ہواؤں والا سمندری طوفان Ragasa، Panuitan جزیرے پہنچ گیا ہے اور اِس کے مغرب میں جنوبی چین کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔ فلپنس میں ہزاروں افراد کا انخلاء کرا لیا گیا ہے۔ راجدھانی مَنیلا سمیت ملک کے زیادہ تر حصوں میں اسکول اور سرکاری دفاتر بند کردیئے گئے ہیں۔ حکام نے بڑے پیمانے پر سیلاب اور تودے کھسکنے کی وجہ سے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کے ممکنہ نقصان سے خبردار کیا ہے۔ آج صبح سے ہی جنوبی اور مشرقی تائیوان کے جنگلاتی علاقے اور قدرتی مقامات کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ کچھ کشتی خدمات بھی معطل کردی گئی ہیں۔ چین کے گُوانگ ڈونگ صوبے کے حکام نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زبردست سمندری طوفان کیلئے تیار رہیں۔
Site Admin | September 22, 2025 9:37 PM
شدید سمندری طوفان Ragasa فلپائن سے ٹکرایا ہے۔ ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ راجدھانی منیلا کو بند کردیا گیا ہے