سمندری طوفان Montha کَل نصف شب میں کاکیناڑہ کے نزدیک آندھراپردیش ساحل سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ساحلی ضلعوں میں شدید بارش، تیز ہوائیں اور سلاب آگیا۔ بھارتی محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ اب یہ طوفان کمزور پڑ گیا ہے، کیونکہ یہ شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے۔
سمندری طوفان Montha کے سبب سری کاکولم، Vizianagaram، وشاکھاپٹنم، Anakapalle، نیلّور، کوناسیما اور کاکیناڑہ ضلعوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔ تیز ہواؤں کے چلنے سے ایک پیڑ کے گِر جانے کے بعد کوناسیما میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، جبکہ 38 ہزار سے زیادہ ہیکٹیئر رقبے میں فصلیں اور ایک اعشاریہ تین آٹھ ہیکٹیئر اراضی پر باغبانی کے کھیت تباہ ہو گئے۔ سڑکیں، بجلی کی لائنیں اور ساحلی سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ 76 ہزار سے لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے 3 ہزار سے راحتی سینٹر اور 200 طبّی کیمپس قائم کیے ہیں۔ NDRF کی 11 اور SDRF کی 12 ٹیمیں راحت اور مرمت کے کاموں کیلئے وہاں پہنچ گئی ہیں۔ 54 ڈویژنوں میں کنٹرول رومس 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے-چندربابو نائیڈو موقعے پر گورننس سوسائٹی کے ذریعے راحتی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حکومت نے 3 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ الرٹ پیغام بھیجے ہیں اور لوگوں کے لیے خوراک، پانی اور طبّی امداد کا انتظام کیا ہے۔