شام کے داخلی امور سے متعلق عہدیداران اور Druze برادری کے درمیان جنگ بندی کا ایک نیا معاہدہ ہوگیا ہے، جس کا مقصد کئی دنوں کی خونریز جھڑپوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ ایک بیان میں شام کے داخلی امور سے متعلق عہدیداران نے کہا ہے کہ اِس معاہدے میں فوجی کارروائیوں کو مکمل طور پر روکنا، داخلی سکیورٹی چیک پوائنٹ کی تعیناتی اور سبھی سرکاری اداروں کے مکمل کام کاج کی بحالی شامل ہے۔ روحانی Druze رہنما نے اِس معاہدے کی تصدیق کی ہے۔ یہ حالیہ جنگ بندی چار دنوں کی پُرتشدد جھڑپوں کے بعد ہوئی ہے، جس میں کم از کم 248 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اِس دوران اسرائیل نے حالیہ دنوں میں Druze برادری کے تحفظ کا دعویٰ کرتے ہوئے، Sweida اور دمشق میں فوجی ٹھکانوں پر سلسلہ وار فضائی حملے کئے ہیں۔
Site Admin | July 17, 2025 3:16 PM
شام کے داخلی امور سے متعلق عہدیداران اور Druze برادری کے درمیان جنگ بندی کا ایک نیا معاہدہ ہوگیا ہے