شام کی عبوری سرکار نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے معزول صدر بشار الاسد کے وفادار جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائی ختم کردی ہے۔ دسمبر میں 13 سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد سے یہ سب سے شدید لڑائی تھی۔ Lattakia شہر کے نزدیک پولس کے گشتی دستے پر مسلح افراد کے حملے کے بعد گذشتہ جمعرات کو جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔ نگرانی کرنے والے گروپوں کے مطابق تشدد کے یہ واقعات شام کے پورے ساحلی خطے میں پھیل گئے تھے اور سینکڑوں عام شہری مارے گئے۔ اسلام پسند حکمرانوں کی زیر قیادت نئی سرکار ملک پر کنٹرول اور کُردوں اور Druze لوگوں سمیت اقلیتی گروپوں کے ساتھ بات چیت کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ اِدھر اقوام متحدہ سلامتی کونسل آج اپنے اجلاس میں اِس بحران پر غوروخوض کرنے والی ہے۔ عالمی رہنماؤں نے تشدد کے خاتمے پر زور دیا ہے۔x
Site Admin | March 11, 2025 10:01 AM
شام کی عبوری سرکار نے معزول صدر بشار الاسد کے وفادار جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائی ختم کردی ہے