ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2025 9:46 PM

printer

سی پی رادھا کرشنن، ملک کے پندرھویں نائب صدر جمہوریہ ہوں گے

این ڈی اے کے امیدوار اور مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن اگلے نائب صدر جمہوریہ ہوں گے۔ انھوں نے آئی این ڈی آئی اے بلاک کے امیدوار اور سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی کو 152 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ نائب صدر کے انتخاب کیلئے ووٹوں کی گنتی کے بعد نامہ نگاروں کو تفصیل بتاتے ہوئے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل اور ریٹرننگ افسر P. C. Mody نے کہا کہ کُل 781 رائے دہندگان میں سے 767 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیا۔ جناب Mody نے مطلع کیا کہ 767 ووٹوں میں سے 752 درست پائے گئے اور 15 درست نہیں پائے گئے۔
راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ نائب صدر کے عہدے کیلئے انتخاب آزادانہ، منصفانہ اور ایک طریقہ کار کے تحت ہوا۔ یہ انتخاب سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کے صحت وجوہات کے سبب استعفے کے بعد ہوا ہے۔ نائب صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سب سے پہلے اپنا ووٹ دیا۔ مختلف مرکزی وزراء کے علاوہ راجناتھ سنگھ، امت شاہ، جے پی نڈّا، نتن گڈکری، اشونی ویشنو اور شیوراج سنگھ چوہان نے بھی ووٹ ڈالا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ جناب رادھا کرشنن کا دہائیوں پر مبنی عوامی زندگی کا تجربہ ملک کی ترقی میں نمایاں طور پر تعاون کرے گا۔ صدر جمہوریہ نے نو منتخبہ نائب صدر کو ایک کامیاب اور موثر مدتِ کار کیلئے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدر کا انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ اُن کی زندگی ہمیشہ معاشرے کی خدمت اور غریبوں اور حاشیے پر رہ رہے لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے وقف رہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پُراعتماد ہیں کہ نومنتخبہ نائب صدر ملک کی آئینی اقدار کو مستحکم کریں گے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔