ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ CBSE نے امتحان سے متعلق ذہنی تناؤ کو دور کرنے کی غرض سے آج Psycho سوشل کاؤنسلنگ سپورٹ کا آغاز کیا ہے۔ 10ویں اور 12ویں کلاس کا امتحان دینے والے طلباء کیلئے مفت Psycho سوشل کاؤنسلنگ خدمات کا پہلا مرحلہ، اِس سال پہلی جون تک جاری رہے گا۔ اِس پہل کا مقصد امتحان سے متعلق ذہنی تناؤ سے نمٹنا اور طلباء میں اعتماد پیدا کرنا ہے تاکہ وہ 17 فروری سے شروع ہونے والے امتحان میں ذہنی سکون کے ساتھ شامل ہوں۔
طلباء ٹول فری نمبر
ایک آٹھ صفر صفر، ایک ایک آٹھ، صفر صفر چار
پر فون کرسکتے ہیں اور ہندی اور انگریزی میں 24 گھنٹے جاری رہنے والے Interactive Voice Responce نظام سے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔