ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ CBSE نے دسویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات کیلئے نظرثانی شدہ تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ CBSE کے مطابق، دسویں کلاس کے طلبا کے امتحانات، جو پہلے اگلے سال 3 مارچ کو ہونے تھے، اب وہ 11 مارچ کو ہوں گے، جبکہ بارہویں کلاس کے امتحانات، جو 3 مارچ 2026 کو ہونے تھے، اب 10 اپریل کو ہوں گے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ادارہ جاتی وجوہات کی وجہ سے امتحانات کی تاریخ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ CBSE نے تمام اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ طلبا اور اُن کے والدین کو اِس معلومات سے آگاہ کریں۔
Site Admin | December 31, 2025 2:37 PM
سی بی ایس ای نے دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں پر نظرثانی کی ہے