June 25, 2025 9:51 PM

printer

سی بی ایس ای نے اگلے سال سے 10 ویں کلاس کیلئے ایک سال میں دو مرتبہ بورڈ امتحانات کی منظوری دی ہے

ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ CBSE نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے دسویں کلاس کے بورڈ امتحانات دو مراحل میں ہوں گے۔ نئے نظام کے مطابق پہلا امتحان فروری میں ہوگا جو سبھی طلباء کیلئے لازمی ہوگا۔ جبکہ دوسرا امتحان مئی میں ہوگا جو اختیاری ہوگا۔ وہ طلباء جو اپنی کارکردگی کو سدھارنا چاہتے ہوں گے وہ دوسرے امتحان میں بیٹھ سکتے ہیں۔ وہ تمام طلباء جو پہلے امتحان میں پاس ہوں گے، اُنہیں سائنس، ریاضی، سماجی علوم اور زبانوں میں سے کنہی تین موضوعات کے نتائج کو سدھارنے کی خاطر دوسرے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ دونوں مراحل کے نتائج کااعلان باالترتیب اپریل اور جون میں کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اس قدم کی ستائش کرتے ہوئے اِسے انتہائی اہم قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے امتحان سے متعلق دباؤ میں کمی آئے گی، طلباء کیلئے مزید سہولت پیدا ہوگی اور طلباء کے سیکھنے کیلئے خوشگوار ماحول کو فروغ حاصل ہوگا۔

جناب پردھان نے کہا کہ سال میں دو مراحل میں امتحانات کا ہونا قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی ایک اہم تجویز تھی جو طلباء کو خیال میں رکھ کر دی گئی تھی اور جو عالمی تعلیمی سرگرمیوں کے مطابق ہے۔

یہ پہل قومی تعلیمی پالیسی 2020 سے مطابقت رکھتی ہے جس میں طلباء میں امتحان سے متعلق دباؤ کو کم کرنے کی خاطراُنہیں ایک ہی تعلیمی سال میں دو مواقع دینے کی حمایت کی گئی ہے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔