مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے آج مغربی بنگال میں پرائمری اسکول کے اساتذہ کی بھرتی میں گھپلے سے متعلق تیسری ضمنی فرد جرم داخل کردی ہے۔ CBI نے اس معاملے میں اہم ملزم Sujoy Krishna Vadro کے خلاف فرد جرم داخل کی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ فرد جرم میں اُس نے اِس بات کا ذکر کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے لیڈر اور مغربی بنگال کے ڈائمنڈ ہاربر سے ممبر پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی نے Sujoy Krishna Vadro سے 15 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایک ویڈیو کلپ کو آواز کی تصدیق کیلئے مرکزی فارینسک سائنس لیباریٹری بھیجا گیا ہے۔ مزید یہ کہ سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹوپادھیائے اور ترنمول کانگریس کے MLA مانِک بھٹاّ چاریہ کا نام فرد جرم میں شامل ہے۔ x
Site Admin | February 26, 2025 10:12 PM
سی بی آئی نے آج مغربی بنگال میں پرائمری اسکول کے اساتذہ کی بھرتی میں گھپلے سے متعلق تیسری ضمنی فرد جرم داخل کردی ہے