آلودگی کی روک تھام کی کوشش کے تحت قومی راجدھانی خطہ اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن، CAQM نے دلی کے تین سو کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے چھ حرارتی بجلی پلانٹوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے ہیں۔ یہ نوٹس ماحولیات سے متعلق (تھرمل بجلی پلانٹوں کے ذریعے فصلوں کے باقیات کے استعمال) ضابطہ 2023 کے تحت نوٹیفائی کئے گئے بایوماس Co-Firing ضابطوں کی تعمیل نہ کرنے کی وجہ سے جاری کیے گئے ہیں۔
ان ضابطوں کے تحت قانونی پرویژن اس مقصد کے تحت نوٹیفائی کیے گئے تھے کہ این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں دھان کی باقیات کا بندوبست اسی جگہ کرنے، باقیات کو جلانے کے واقعات کو کم کرنے اور فضائی آلودگی میں کمی لانے کے عمل کو فروغ دیا جا سکے۔
ان بجلی پلانٹوں کی تعمیل کی صورتحال پچھلے مالی سال کے دوران غیر اطمینان بخش پائی گئی کیونکہ بایوماس Co-Firing کی سطح مواد کے لحاظ سے تین سے پانچ فیصد کی طے شدہ سطح سے کم تھا۔ چھ حرارتی بجلی گھروں کیلئے، تجویزکردہ ماحولیات سے متعلق معاوضے کی مجموعی رقم 61 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ کمیشن نے متعلقہ حرارتی بجلی گھروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وجہ بتاء نوٹس جاری ہونے کے 15 دن کے اندر اپنے تحریری جواب داخل کریں۔ اس نے مزید کہا کہ اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔