September 15, 2025 9:52 PM

printer

سیوا یعنی عوامی خدمت اور سُشاسَن یعنی بہتر حکمرانی کے منتر سے ترغیب پاکر وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت بدلاؤ اور ترقی کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے۔

سیوا یعنی عوامی خدمت اور سُشاسَن یعنی بہتر حکمرانی کے منتر سے ترغیب پاکر وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت بدلاؤ اور ترقی کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے۔ آج اپنے خصوصی نشریے ’’ سیوا Parv‘‘ میں مودی حکومت کے ذریعے سووچھ بھارت مہم کے تحت عام شہری کی زندگی میں لائی گئی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔
سووچھ بھارت ابھیان کو شروع ہوئے11 سال گزر چکے ہیں۔ یہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ بیت الخلاء کی تعمیر کے ذریعے صفائی ستھرائی مہم کی بات لال قلعہ کی فصیل سے کی جائے گی لیکن 15 اگست 2014 کو وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یہی کیا۔
یہ پروگرام تقریباً 12 کروڑ گھروں میں بیت الخلاء کی تعمیر کے ذریعے جاری ہے، جس سے ملک کو کھلے میں رفع حاجت کی برائی سے چھٹکارا مل رہا ہے۔ ملک بھر کے 78 فیصد گھروں میں پائپ لائن کے ذریعے صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سال 2026 تک شہروں کو کچرے سے آزاد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سالانہ صفائی ستھرائی سروے بھی کئے جارہے ہیں۔ اِن سے شہروں کے درمیان صحتمند مسابقہ آرائی بھی ہورہی ہے۔ عوام کی شمولیت بڑھ رہی ہے، جس کے نتیجے میں ماضی کے مقابلے صفائی ستھرائی کے نقشے پر بھارت کی شبیہہ کافی بہتر ہوئی ہے۔
سووچھتا ابھیان انقلابی تبدیلیاں لا رہا ہے اور دنیا اس کا اعتراف کررہی ہے۔ بھارت میں کھلے میں رفع حاجت کے خاتمے کے بعد کی تبدیلیوں پر ’’نیچر ‘‘ جریدے میں حال ہی میں ایک تحقیقی مقالہ شائع ہوا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور اوہائیو اِسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے کئے گئے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ اِس قدم سے سالانہ تقریباً 70 ہزار اموات کو ٹالنے میں کامیابی ملی ہے۔ اِس پروگرام نے کئی خواتین کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔