September 27, 2025 2:41 PM

printer

سیوا یعنی عوامی خدمت اور سُشاسن یعنی بہتر حکمرانی کے منتر سے ترغیب پاکر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بدلاؤ اور ترقی کیلئے انتھک کام کر رہی ہے

سیوا یعنی عوامی خدمت اور سُشاسن یعنی بہتر حکمرانی کے منتر سے ترغیب پاکر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بدلاؤ اور ترقی کیلئے انتھک کام کر رہی ہے۔ آج اپنی خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ میں ہم نظر ڈالیں گے کہ کس طرح نریندر مودی حکومت نے تاریخ کے تحفظ کیلئے یاد گاریں بناکر، حب الوطنی کو فروغ دے کر اور قربانی کے جذبے سے نسلوں کو جوڑ کر بھارت کی لازوال میراث اور ہیروز کو اعزاز بخشا ہے۔
کوئی بھی ملک اپنے جانبازوں، مجاہدین آزادی مفکرین اور وراثت کے محافظوں ہمت و شجاعت سے بنتا ہے، جو اپنی قربانی اور ویثرن سے اپنے ملک کی تقدیر لکھتے ہیں۔ نریندر مودی حکومت ے بھارت کے لازوال ورثے اور اس کے ہیروز کی یادگاروں اور قومی فخر کی علامتوں کے ذریعے جشن منایا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی حکومت کے تحت موجودہ یادگاروں کو بازیاب کیا گیا اور نئی تعمیر کی گئیں۔ وزیر اعظم مودی نے پالیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے اِس طرح کی یادگاروں کی اہمیت پر زور دیا۔
نئی دلّی میں قومی جنگی یادگار ہمارے سپاہیوں کو ہمت اور قربانی کی خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
امرتسر میں تزئین و آرائش شدہ جلیانوالہ باغ یادگار جدوجہد آزادی کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک کی یاد کو زندہ رکھتی ہے۔ تین مورتی اسٹیٹ پر واقع پردھان منتری سنگرالہہ، بھارت کے وزراء اعظم کے سفر کو بیان کرتا ہے، جو آزادی کے بعد سے بھارت کی جمہوری روح سے ترغیب پاتا ہے۔
نیشنل پولیس میموریل، پولیس اہلکاروں کی شجاعت کو سلام پیش کرتا ہے، جبکہ قبائلی مجاہدین آزادی کا میوزیم، ملک کو جدوجہد آزادی کے گمنام قبائلی ہیروز کی یاد دلاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔