September 26, 2025 10:02 PM

printer

سیوا یعنی عوامی خدمت اور سُشاسن یعنی بہتر حکمرانی کے منتر سے ترغیب پاکر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بدلائو اور ترقی کیلئے انتھک کام کر رہی ہے۔

سیوا یعنی عوامی خدمت اور سُشاسن یعنی بہتر حکمرانی کے منتر سے ترغیب پاکر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بدلائو اور ترقی کیلئے انتھک کام کر رہی ہے۔ آج اپنی خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ میں اہم خلا کے شعبے کو بلندیوں تک لے جانے میں مودی حکومت کے رول پر نظر ڈالیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں خلا کے شعبے میں بھارت کی کوششیں کامیابی سے بھری پڑی ہیں، جہاں تصور اور حقیقت، خوابوں اور غیر معمولی دریافتوں کا امتزاج ہے۔ اِس سال خلاء کے قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ خلا کے شعبے میں یکے بعد دیگر کامیابیاں ہمارا مزاج بن گیا ہے۔
ضروری خلائی ٹیکنالوجیوں جیسے سیمی کرایوجینک انجن اور الیکٹرک پروپلشن میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔ جنوری کے مہینے میں بھارت، خلا میں ڈوکنگ اور اَن ڈوکنگ کی صلاحیت حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بنا۔ وہیں گروپ کیپٹن شُبھانشو شکلا کا کامیاب خلائی سفر، بھارت کی پہلی انسان بردار خلائی پرواز، گگن یان کی کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے۔بھارت کا سال 2035 تک خلا میں بھارتی خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔یہ کامیابی، خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں پرائیویٹ شعبے کو شامل کرنے کی مودی حکومت کی پہل کا نتیجہ ہے۔
سیٹلائٹ پر مبنی زرعی امداد، ماہی گیروں کے تحفظ، قدرتی آفات کے بندوبست اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی میں Geospatial ڈیٹا کے ذریعے خلائی ٹیکنالوجی، زندگی گزارنے میں آسانی پیدا کر رہی ہے۔ بھارت نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ٹیکنالوجی کو قومی ترقی سے جوڑتے ہوئے اپنی خلائی امنگوں کی تشریحِ نو کی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔